لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 262
کے احمدی مردو خواتین خدمت دین کے کاموں میں بھر پور مصروف رہیں۔وہ اپنی اپنی سطح پر احمدیت یعنی حقیقی اسلام کے پیغام کو دنیا کے کناروں تک پہنچانے میں فعال اند از میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔اور ان کا نظام جماعت سے تعلق مضبوط ہو۔پس آپ جو مرکز میں جمع ہوئی ہیں اس کا مقصد بھی آپ کو فعال اور متحرک بناتا ہے۔علمی مقابلہ جات کے انعقاد سے آپ کی دینی معلومات میں اضافہ کرنا اور آپ کی صلاحیتوں کو مزید پروان چڑھانا ہے۔آپ کو خلافت احمد یہ سے محبت اور عقیدت میں بڑھانا اور آپ کے نظام جماعت سے تعلق کو مضبوط کرنا ہے۔اللہ تعالیٰ نے ہمیں ایم ٹی اے کا با برکت نظام عطا فرمایا ہے جس کی بدولت آپ خلیفہ وقت کی آواز براہ راست سن سکتی ہیں۔ہر ہفتے میں میر اخطبہ جمعہ نشر ہوتا ہے اسے باقاعدگی سے سنا کریں۔اسی طرح لجنہ اماء اللہ کے اجتماعات اور جلسوں پر مستورات سے میرے خطابات میں بڑی اہم نصائح ہوتی ہیں انہیں بھی سنا کریں۔یہ جو آپ کو بار بار خلیفہ وقت کے خطبات جمعہ اور تقاریر سننے کی نصیحت کی جاتی ہے یہ اس لئے ہے تاکہ آپ کو ہر وقت ذہن نشین رہے کہ خلیفہ وقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیاری جماعت کی کس انداز میں تربیت کرنا چاہتے ہیں اور وہ آپ سے کیا توقعات وابستہ رکھتے ہیں۔مثلاً آپ سوچیں کہ آپ احمدی خواتین ہیں۔کیا آپ پر دے کا اہتمام کرتی ہیں۔کیا آپ کا لباس حیادار ہے۔کیا آپ اپنی پنجوقتہ نمازوں کی ادائیگی کا خاص اہتمام کرتی 262