میری پونجی

by Other Authors

Page 317 of 340

میری پونجی — Page 317

ابا جان ہر روز دو تین میل کی مسافت طے کر کے قرآن مجید پڑھانے جاتے رہے۔قیصرہ کو بھی اپنے دادا جان کی خدمت کا خوب موقع ملا۔اب میں محمد احمد کی بات کرتی ہوں جس کے دادا دادی اپنے پوتے سے بے حد پیار کرتے تھے۔پوتے نے بھی اپنا حق ادا کیا کہ جب اُمی جان کی وفات ہوئی اور اُن کی میت کو ائیر پورٹ پر لیکر جانا تھا تو اپنی چھوٹی سی عمر یعنی صرف نو سال کی عمر میں ڈرائیور کے ساتھ بیٹھ کر خود اپنی دادی جان کو اُنکی منزل مقصود تک پہنچایا۔اللہ تعالیٰ سے دعا کرتی ہوں کہ ان بچوں کو اللہ تعالیٰ زندگی کی تمام خوشیاں نصیب کرے اور کامیابیاں عطا کرے آمین۔خالد میرا بھائی لکھتا ہے کہ حضور حضرت خلیفہ امسیح الرابع " کی ہومیو پیتھی کتاب کا جب پہلا ایڈیشن شائع ہوا تو حضور انور نے از راہ شفقت اس عاجز کو بھی ایک کتاب عنایت فرمائی اور اس پر تحریر فرمایا: عزیزم محمد اسلم خالد سلمہ اللہ کیلئے پر خلوص دعا کے ساتھ۔آپ نے ان کاموں میں جو پر خلوص حصہ ڈالا اللہ اس کی دونوں جہاں میں بہترین جزاء دے۔آپکو بھی اور آپ کے خادم خلق ابا جان کو بھی “۔حضرت خلیفہ امسیح لرابع " کے ساتھ اپنی ایک ملاقات کے بارہ میں لکھتا ہے کہ : 7 دسمبر 2000ء کو خاکسار اور فیملی کی حضور کے ساتھ ایک نا قابل فراموش ملاقات ہوئی۔ان دنوں حضور شدید بیماری کے بعد صحت مند ہوئے تھے اور چیدہ چیدہ ملاقاتیں شروع ہوئی تھیں۔ہم بھی اُن خوش نصیبوں میں شامل تھے جنکو ملاقات کی اجازت ملی۔یہ ملاقات 41 گیسٹ ہاؤس میں ہوئی۔اس ملاقات کی خاص بات یہ تھی کہ حضور نے ہم سب کو تحفے اپنے ہاتھ سے دئے۔ایک ایک تحفہ فردا فرد بلا کر دیا۔پھر باتیں امی ابا جان کی شروع ہو گئیں۔حضور نے اچانک ایک بات کی جو موضوع سے (317)