میری پونجی

by Other Authors

Page 287 of 340

میری پونجی — Page 287

nurse نے قدرے ڈانٹتے ہوئے کہا: یہ محمد حسن نہیں بلکہ مسٹر احمد ہے ان ڈبوں کو لے جاؤ۔“ اُن کی گفتگو سے میں محظوظ ہو رہا تھا۔ہسپتال والوں کو اس بات کا علم نہیں تھا کہ مسٹر احمد مسٹر محمد کو جانتا ہے۔مگر میں دل ہی دل میں سوچ رہا تھا کہ واہ بھائی جی واہ۔جاتے جاتے بھی اپنے منصور کی ضیافت کر گئے۔کتنا خیال رہتا تھا اُن کو میرا۔جان مالک حقیقی کو پیش کر دی دوسری طرف اپنی محبت کا ایک اور نقش گہرا کر گئے۔فقیرانہ دعا ہے کہ ؎ آسماں تیری لحد پر شبنم افشانی کرے (منصور احمد بی ٹی ) ( یہ سب پیار کرنے والے اب ایک جگہ جنت الفردوس میں اکٹھے ہو نگے۔اللہ تعالیٰ ان سب کے درجات بلند سے بلند کرتا چلا جائے۔آمین ) (287)