میری پونجی — Page 19
بہت شکریہ بسم اللہ الرحمن الرحیم مجھ پر لازم ہے کہ میں اپنے ان محسنوں کا، جنہوں نے میری اس چھوٹی سی کاوش کو سراہا، حوصلہ افزائی کی اور مفید مشوروں سے نو از اغرضیکہ کسی بھی طرح میری مدد کی ، تہ دل سے شکر یہ ادا کروں۔میری پونچی پر پہلا تبصرہ محترم مکرم جناب بشیر رفیق خان صاحب سابق امام مسجد فضل لندن نے کیا۔عکاشہ جب میری پونچی لیکر واپس آیا تو کافی رات ہو چکی تھی۔میں قریباً سوگئی تھی۔صرف اُس کی آواز سنی کہ امی آپ کی کتاب لے آیا ہوں اور وہ میرے تکیہ کے پاس رکھ کر چلا گیا۔نیند میں میری ہمت نہیں ہوئی دیکھنے کی لیکن آدھی رات کو میرا ہاتھ کتاب پر پڑا تو میری سوئی ہوئی آنکھیں اک دم کھل گئیں۔لائٹ جلائی ، تبصرہ پڑھا۔یہ بھی سچ ہے کہ میں کوئی مستقل تہجد گزار نہیں ہوں مگر تبصرہ پڑھ کر میرا اسر سجدہ میں گرار ہا اور آنکھیں جل تھل اور میں اس بے یقینی کی حالت میں سونہیں پائی۔میری کتاب پر پہلا تبصرہ تھا اور مجھے یقین نہیں آرہا تھا کہ جماعت کے اتنے عظیم سکالر میرے لکھے پر میری اس قدر حوصلہ افزائی فرمائیں گے۔میں آپ کی کتاب چند خوشگوار یادیں سے بہت متاثر ہوں اور اپنی تحریر میں اسے مشعل راہ بنایا ہے۔یہ بھی مجھ پر واجب ہے کہ میں دل کی گہرائی سے محترم مکرم جناب مولا نا ئیق احمد طاہر صاحب کا شکر یہ ادا کروں۔اُنہوں نے ہی تو مجھے اس لکھنے کی راہ پر ڈالا ہے اور اب اپنی نور کی شدید بیماری کی حالت میں سے وقت نکال کر کو وقت دیا، میری دلجوئی فرمائی اور پروف ریڈنگ کی۔اللہ تعالیٰ سے دعا کرتی ہوں کہ اللہ ہمیشہ اُن کے گھر کو نور سے پر نور رکھے اور آنے والی نسلوں تک نور (19)