میری پونجی

by Other Authors

Page 319 of 340

میری پونجی — Page 319

روح کا رشتہ روح کا رشتہ تو روح دینے والے کے ساتھ ہی ہے اور ساتھ ہی اُن محبوب ہستیوں کے ساتھ بھی روح کا رشتہ ہے جن کیلئے یہ زمین و آسمان وجود میں آئے۔پھر جیسے اُس نے خون کے رشتے ، خاندانی رشتے ، پیار کے رشتے ، محبت کے رشتے ، انمول رشتے بنائے اسی طرح بے شمار ایسے رشتے ہیں جو ہر انسان کی زندگی کے ساتھ ساتھ چلتے ہیں۔لیکن آج میں جن روح کے رشتوں کی بات کروں گی اُن کا تعلق اُن روحوں سے ہے کہ جب وہ قفس عنصری سے پرواز کر گئیں تو دنیا میں پھیلے کروڑوں فرزندان اسلام کی آنکھوں کو اشکبار کر گئی۔وہ دن، وہ گھڑی مجھے اچھی طرح یاد ہے جب میرے بیٹے نے فون کر کے مجھے ہمارے پیارے حضور حضرت خلیفتہ اسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کی وفات کی اندوہناک خبر سنائی۔تھوڑی دیر کیلئے تو سکتہ ہی طاری ہو گیا۔اس خبر کو سننے کیلئے کوئی بھی ذہنی طور پر تیار نہیں تھا۔باوجود اس کے کہ کافی دنوں سے بیماری کی خبریں گردش کر رہی تھیں لیکن پھر بھی جیسے ہی خبر کانوں تک پہنچی پہلے تو یقین ہی نہیں آیا پھر جلدی سے ایم ٹی اے لگا یا تسلی نہیں ہو پا رہی تھی۔دل تھا کہ بھاگ کر مسجد پہنچنے کیلئے بے چین تھا۔لیکن انہیں کی تھی، مجھے کوئی لے کر جانے والانہیں تھا۔اس وقت گھر میں میں اکیلی ہی تھی۔اشکبار آنکھیں بند کیں تو پھر ایک بار پرانی ہی یادوں میں کھوگئی۔جبکہ حضرت خلیفتہ اسیح الثانی کی بیماری کے بارے میں کافی پریشانی کی خبریں تھیں لیکن پھر بھی اتنی دل ہلا دینے والی خبر سننے کیلئے ہم تیار نہیں تھے۔ایک دن شام کو تقریباً سات یا آٹھ بجے سامی صاحب نے ریڈ یولگا یا تو پہلی خبر ہی ی تھی جماعت احمدیہ کے خلیفہ کی وفات ہو گئی ہے یہ خبر ہم پر بجلی بن کر گری۔اُس وقت ہم پشاور میں مقیم تھے۔میری بڑی بیٹی لبنی کی پیدائش کے بعد ربوہ سے مجھے آئے ابھی تقریباً پندرہ بیس دن ہی (319)