میری پونجی

by Other Authors

Page 316 of 340

میری پونجی — Page 316

کیلئے اُٹھانا بھی اُسکی ٹریننگ کا حصہ تھا۔محلہ کے لڑکوں میں سب سے چھوٹا تھا اس لیے سب لڑکے اُس کا خیال رکھتے اور بھائیوں کی طرح پیار کرتے تھے۔پڑھائی سے فارغ ہو کر خالد بھی لندن آ گیا الحمد للہ۔امی ابا جان نے اُس کی شادی کی خوشیاں دیکھیں جو ہماری پیاری بھا بھی گل نسرین سے ہوئی۔ماشاء اللہ چار بچے ہیں بیٹی طاہرہ ، دوسری بیٹی صباح البشری، تیسری بیٹی قیصرہ خالد، بیٹا محمد احمد۔الحمد للہ سب اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں۔جماعت کے کاموں میں ہمیشہ بڑھ چڑھ کرحصہ لیتے۔اخباراحم بیدار با جان کے ساتھ پچپن میں کام کرنا تو بہت پہلے سے ہی جاری تھا لیکن جب سے حضرت خلیفتہ المسیح الرابع ” لندن میں تشریف لائے ، ہم سب کی زندگیاں ہی بدل گئیں۔ابا جان اور خالد کیونکہ مسجد کے بہت قریب تھے اس لیے اُن باپ بیٹوں کا تو پہلا گھر ہی مسجد تھی۔شروع دن سے حضور کے پرائیوٹ سیکرٹری صاحب کے ساتھ جلسہ سالانہ کی ڈیوٹیاں شروع ہو گئیں پھر یہاں سے خالد نے سامی صاحب مرحوم کو بھی اپنے ساتھ لگایا۔پھر حضور کی ڈاک لکھنے والی ٹیم میں بھی خالد نے سامی صاحب کو اپنے ساتھ لگایا۔یہ صرف ابتدا کی بات کر رہی ہوں پھر تو سب نے اپنی اپنی جگہ دین کی خدمت میں کہیں بھی کوئی کمی نہیں آنے دی۔اب میں خالد کے بارہ میں کیا لکھوں اور کہاں تک لکھوں ؟ صرف اتنا ہی کہ سکتی ہوں کہ میرے بھائی نے 2006ء سے اپنی زندگی وقف کر دی ہوئی ہے۔اللہ تعالیٰ اُس کی تمام نیکیاں قبول کرے صحت والی لمبی زندگی دے۔دین اور دنیا کی تمام سہولتیں اُسے عطا فرمائے۔خالد گل بھابی اور اُس کے بچوں نے امی ابا جان کی بہت خدمت کی۔بچوں کی بات کرتی ہوں تو مجھے یاد ہے خاص طور پر جب امی جان گھر میں تھیں اور شدید بیمار تھیں، اُن دنوں میں طاری اور صبا نے بہت خدمت کی۔اُس وقت وہ بہت چھوٹی بچیاں تھیں لیکن اُنہوں نے خدمت بڑوں کی طرح ہی کی۔اللہ تعالیٰ بچیوں کو جزائے خیر دے۔عزیزہ قیصرہ کو امی (316)