میری پونجی

by Other Authors

Page 258 of 340

میری پونجی — Page 258

میری یونجی نام بتا یا کہ محمد حسن ہے، حضور ! اور جب محاز سے خط لکھ کر نام کی درخواست کی تو جواب میں محمد اسلم نام تجویز کر کے بھجوایا۔میری غیر موجودگی میں جماعت نے میری اہلیہ اور بچوں کا بہت خیال رکھا۔خاص طور پر مکرم برادرم محمد اسمعیل صاحب دیا لگڑھی مبلغ سلسلہ نے بہت خدمت کی جزاھم اللہ احسن الجزاء۔خاکسار کو تین ماہ خدمت کی توفیق ملی۔جنوری تا مارچ تک کام کیا۔کافی سخت کام تھا درختوں کو کاٹنا پانی بھر بھر کر لانا۔ہمارے انچارج مکرم حفیظ صاحب تھے۔مکرم امیر صاحب کا ہمیں ربوہ بھجوانا یہ بھی ۱۹۵۰ء کی ہی بات ہے کہ پاکستان میں شدید سیلاب آیا اور وسیع پیمانہ پر تباہی ہوئی۔مکرم امیر صاحب فیصل آباد کو سخت تشویش ہوئی اور اُنہوں نے ربوہ کی خیر و عافیت دریافت کرنے کیلئے دو افراد پر مشتمل وفد تیار کیا جس میں یہ عاجز اور ملک بشیر صاحب شامل تھے۔مکرم شیخ عبد القادر صاحب محقق ( جن سے بعد میں رشتہ داری کا تعلق ہو گیا) نے ہمارے ساتھ جانے کی خواہش کا اظہار کیا جس پر مکرم امیر صاحب نے فرمایا کہ میری نمائندگی میں تو یہ دو جا رہے ہیں اگر آپ نے اپنی ذاتی حیثیت سے شامل ہونا ہے تو اجازت ہے۔اس طرح ہم تین افراد ربوہ کی خیریت دریافت کرنے کیلئے روانہ ہوئے۔ہم اپنے ساتھ دودھ کے ڈبے تحفہ لے کر گئے۔ہم تینوں نے رجوعہ تک بس میں سفر کیا۔اُس سے آگے سیلاب کی وجہ سے کوئی سواری نہیں جاسکتی تھی۔وہاں سے ہم پیدل چل نکلے اور راستہ بھر سیلاب کی تباہ کاریاں دیکھتے ہوئے ، گہرے پانیوں سے گزرتے ہوئے جب ربوہ کی سرزمین میں داخل ہوئے تو حیران ہوئے کہ ربوہ خدا کے فضل سے بالکل محفوظ تھا سیلاب کی وجہ سے تجارت کے ٹرک ربوہ میں رک گئے تھے ان کی وجہ سے اہل ربوہ کو پھلوں اور دیگر اشیاء کی فراوانی تھی۔ہم حضرت ولی اللہ شاہ صاحب کی خدمت میں حاضر ہوئے اُس وقت آپ امیر مقامی کے فرائض بجا لا رہے تھے۔حضور اُن دنوں سندھ کے دورہ پر تھے۔آپ نے ہمارا بڑی (258)