میری پونجی

by Other Authors

Page 181 of 340

میری پونجی — Page 181

بہت افسوس کے خطوط اور افسوس کرنے والے بھی بہت آرہے ہیں۔اللہ میرے بھائی کو جنت الفردوس میں جگہ دے۔آمین۔میں دیر سے خط لکھ رہی ہوں۔یہ نہیں کہ بھائی چلا گیا ہے تو بھابی کو بھول گئی ہوں۔مجھے سمجھ نہیں آتی کہ کیا لکھوں کیا افسوس کروں کہ میرے بھائی فوت ہو گئے ہیں۔معذرت خواہ ہوں، دل پریشان ہے غمگین ہے ، اداس ہے۔کس طرح اپنے بھائی کوبھول جاؤں ، زندگی نے وفانہ کی اور میں اپنے بھائی سے مل نہ سکی۔افسوس صد افسوس۔دل چاہتا ہے آپ کے گلے لگ کر اتنا روؤں ، اتنا روؤں کے ساون بھادوں کی جھڑیاں لگ جائیں۔خدا یا تو ہمیں صبر کی تو فیق عطا فرما۔آمین۔ناصر بھائی جان پر بھی اپنے بھائی کی جدائی کا بہت صدمہ ہے۔بھائی بھائی ہوتے ہیں۔خدایا سب کو صبر کی توفیق عطا فرما۔آمین۔بھائی کی تربت پر جائیں تو انکی بہن کا سلام ضرور دیں۔والسلام آپکی غمزدہ بہن مسرت کوثر سلیم (181)