میری پونجی — Page 15
میری یونجی سمجھتا رہا، اللہ تعالیٰ زمرہ ابرار میں شامل فرمائے۔آمین۔خاکسار کو تو اس بات سے خاص سکون اور اطمینان حاصل ہوا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے احمدی بزرگ ہی نہیں عام احمدی افراد اور بچے بھی ہر بات میں ہر وقت نیکی کارجحان رکھتے اور خدا تعالیٰ کی طرف جھکے رہتے ہیں اور خدمت خلق کے کسی موقع کو بھی ضائع نہیں جانے دیتے۔اگر یہ سچ ہے کہ درخت اپنے پھلوں سے پہچانا جاتا ہے تو حضرت مسیح موعود کی صداقت کیلئے یہ ایک منہ بولتا نشان ہے۔آپ نے اپنی کتاب کا نام بہت شاعرانہ تجویز کیا ہے۔میرا خیال ہے کہ محترمہ کی کمر پونچی کی وجہ سے جھک گئی ہے اس لیے ابھی ان کی تھیلی میں اور بہت ایمان افروز مواد ہو گا۔اسے بھی باہر نکال کر رفاہ عامہ کیلئے پیش کریں۔آپ نے لکھا ہے کہ یہ کتاب صرف اپنے بچوں کیلئے لکھی ہے۔میرا تو دل چاہتا ہے کہ اسکی اشاعت اتنی زیادہ ہو کہ ہر احمدی بچے تک پہنچے اور اسے پتا چلے کہ احمدیت ہم سے کیا چاہتی ہے اور احمدی کیسے ہوتے ہیں۔اللہ تعالیٰ آپ کو بہترین جزا سے نوازے آپ نے ( شاید انجانے میں ایک بہت بڑا کام کر دیا ہے اللہ تعالیٰ قبول فرمائے۔آمین۔9-3-13 خاکسارادنی خادم سلسله عبد الباسط شاہد (15)