میری پونجی

by Other Authors

Page 134 of 340

میری پونجی — Page 134

صاحب ) جماعت احمدیہ نے کیا تھا اور مولوی صاحب کو اپنی علمی استعدادوں کو اردوئے معلیٰ کی خدمت کے لیے یکسوئی کے ساتھ ابھرنے کا موقع فراہم کیا تھا تا وہ اپنی ذہانتوں کو قلم کے ذریعہ قوم کے سامنے پیش کر سکیں۔یہی وہ عوامل تھے جو انہیں بابائے اردو کا مقام عطا کر گئے۔آج پھر ان پر وہی ادبار آن پڑی تھی۔تنگ دستی ، دل رفتگی نے ان کا سینہ چھلنی کر دیا تھا۔انہیں علم تھا کہ ابتداء میں بھی کس نے ان کے کندھوں پر ہاتھ رکھا تھا۔اُس وقت تو ان کے کندھے جو ان اور مضبوط تھے لیکن اب تو یہ کندھے بوڑھے اور نحیف تھے۔یقینا عافیت کی ایک ہی جگہ تھی۔حاجت برائی ، دکھ درد کہنے کی ایک ہی جا تھی۔حضرت خلیفہ اسیح الثانی کی شفقتوں اور عنایتوں کو وہ کب بھولے تھے۔آج پھر وہی کشش انہیں اس دربار میں لے آئی تھی اور وہ حضرت خلیفہ المسیح الثانی کی شفقتوں اور عنایتوں سے جھولی بھر کر واپس لوٹے۔(134)