میری پونجی

by Other Authors

Page 124 of 340

میری پونجی — Page 124

مکرم و محترم ساقی صاحب مرحوم آن گنت چہروں کو جب دست ہوس نے نو چا میں نے یزداں کے کلیجے کو دہلتے دیکھا سامی صاحب کی خوبیوں میں سرفہرست اپنی زندگی صرف دین کیلئے وقف رکھنا اور خدمت خلق کو اپنا مقصد بنانا ہیں۔زندگی کے نشیب و فراز میں لپٹی ہوئی سو گوار حقیقتیں بھی ہیں اور خوشگوار لمحات بھی۔احسان ومروت سے بھر پورحسین یادیں بھی ہیں اور ان یادوں سے درد اور کسک کا احساس بھی ملتا ہے۔ہرلمحہ کوشش تو کی کہ سامی صاحب کے بارے میں کچھ لکھوں مگر میرے قلم میں بھلا اتنی ہمت کہاں کہ میں اپنے جذبات کا اظہار کر سکوں ، ہاں سوچ میں کبھی کمی نہیں آئی۔اُن یادوں اور محبتوں کے سہارے کوشش کرنے لگی ہوں کہ آج میں سامی صاحب کے بارے میں کچھ لکھ سکوں۔سامی صاحب نے ہمیشہ خدا تعالیٰ پر توکل اور بھروسہ اور ہر حال میں خدا تعالیٰ کے آگے جھکتے ہوئے عاجزی اور انکساری سے بہت خوشگوار مطمئن اور کامیاب زندگی گزاری اور ہم سب کو بھی اچھی زندگی گزارنے کے سلیقے سکھائے۔الحمد للہ۔اللہ پاک سے ہر وقت اُن کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعائیں کرتی رہتی ہوں۔سامی صاحب کی پیدائش 22 نومبر 1932ء کو قادیان میں سردار مصباح الدین صاحب مرحوم سابق مشنری انگلستان) کے ہاں ہوئی۔آپکی والدہ ماجدہ کا نام حاکم بی بی صاحبہ تھا۔آپ پانچ بھائی اور دو بہنیں تھیں۔قادیان کی ہجرت کے بعد سامی صاحب کے والدین نے اپنا ٹھکانا چنیوٹ میں بنایا۔ہجرت کے بعد جماعت کے بعض دفاتر کا عارضی قیام چنیوٹ میں ہوا اور عارضی طور پر تعلیم (124)