میری پونجی — Page 9
مکتوب مبارک حضرت خلیفۃ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز وَاجْعَلْ لِي مِنْ لَدُنْكَ سُلْطَانًا نَصِيرًا رْنَا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحَامِينَ نَصَرَكُمُ اللَّهُ بِبَدْرٍ وَأَنتُمْ ان امام جماعت احمدیہ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيْمَ وَعَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحِ المَوْعُوْدُ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هو الناصر لندن Z-31/3/14 مکرمہ صفیہ بشیر سامی صاحبه السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آپ کی کتاب ” میں نے جستہ جستہ پڑھی ہے۔ماشاء اللہ اچھی کتاب ہے۔بزرگوں کا ذکر ، ان کے واقعات، ان کی نیکیاں اگر یا د رکھی جائیں تو یہ ان بزرگوں کی اولادوں کو اپنے آباء کے نقش قدم پر چلانے کا ذریعہ ہیں۔آپ کی ” میں جہاں بزرگوں کا ذکر ہے وہاں تاریخ احمدیت کے کچھ باب ہیں۔پھر آپ کے خاوند مرحوم کی خدمات ، جماعت سے تعلق آپ نے بڑی محنت سے اپنے خاندان کو سرمایہ جمع کر کے دیا ہے۔اللہ کرے آئندہ نسلیں اس کی قدر کرتے ہوئے اپنے آباء کے اس سرمائے کا صحیح استعمال کریں اور خلافت اور جماعت سے وفا کا تعلق رکھیں۔تعلق باللہ میں بڑھنے والی ہوں اور آپ کی اس عظیم خدمت پر آپ کے لئے دعائیں کرنے والی ہوں۔آمین ال والسلام خليفة المسيح الخامس