میری پونجی — Page 318
بالکل ہٹ کر تھی۔فرمانے لگے کہ ان کیلئے ( امی ابا جان ) لمبی عمر کی دعا نہ کیا کریں۔یہ دونوں ہی جنت کی روحیں ہیں اور یہ ضرور جنت میں ہی جائیں گے۔ان کیلئے یہ دعا کیا کریں کہ جب وقت آئے تو خیر برکت والا ہو۔ایسی بات میرے وہم و گمان میں بھی نہ تھی۔بہت خوشی کی بات تھی کہ خلیفہ وقت امی ابا جان کے بارہ میں جنت کی خوش خبری دے رہے ہیں۔اس پر خاکسار نے جزاکم اللہ کہا اور فورا عرض کیا کہ حضور ایسی دعا کا متمنی تو یہ خاکسار بھی ہے۔جس پر حضور نے فرمایا کیوں نہیں ضرور! خدا کرے کہ آپ کو اور آپ کی بیگم اور بچوں کو جنت الفردوس میں آپ کے والدین کا قرب نصیب ہو۔آمین ثم آمین۔“ ( محمد اسلم خالد ) (318)