معراج کا شہرہ آفاق سفر

by Other Authors

Page 53 of 57

معراج کا شہرہ آفاق سفر — Page 53

53 اثبوت دیتے ہوئے ارشاد فرمایا:- زمین گول ہے۔اگر ایک جگہ فجر ہے تو دوسری جگہ عشاء ہے۔ایک جگہ اگر عشا ہے تو دوسری جگہ شام ہے ایسے ہی اگر ایک جگہ ظہر کا وقت ہے تو دوسری جگہ عصر کا وقت ہوگا غرض ہر گھڑی اور ہر وقت ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ثواب پہنچتا رہتا ہے۔دنیا میں کروڑ در کروڑ رکوع اور محمود کرتے اور درود پڑھتے اور دوسری دعائیں مانگتے ہیں۔اس سے ثابت ہے کہ وہ تمام رسولوں نیوں اور اولیاء کا بھی سردار ہے کیونکہ دنیا میں جس قدر رسول گزرے ہیں ان کی امتیں ان کے لئے دعائیں نہیں کرتیں۔" حکم 14 جنوری 1908 حوالہ محامد خاتم النبین صفحہ 368 369 مرتبہ حضرت ولا نا محمد اسماعیل صاحب حلالپوری پروفیسر جامعہ احمدیہ قادیان۔جنوری 1936ء) درود شریف کا یہ غیر محدود اور لامتناہی سلسلہ اس امر کا بھی بھاری ثبوت ہے کہ روح محمدی کا اور بانی معراج ہرگز ختم نہیں ہوا بلکہ آیت والاخرة خير لك من الاولى (اضی) کی رُو سے بھی ابد الآباد تک کے لئے جاری و ساری ہے حضرت مصلح موعود نے ایک بار اپنے ایک یہ کے دوران پر شوکت الفاظ میں فرمایا: " محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تو وہ انسان ہیں جو ایک سیکنڈ میں کروڑوں میل خدا تعالیٰ کے قرب میں بڑھ جاتے ہیں۔“ " الفضل" 16 جون 1944 صفحہ 8 کالم 3) 20 فروری 1903ء کو حضرت مولانا عبد الکریم صاحب سیالکوٹی نے خطبہ کے دوران حضرت مسیح موعود کا درود شریف کی نسبت یہ مشاہدہ سامعین کو بتایا کہ ” میں دیکھتا ہوں کہ اللہ تعالٰی کے فیوض عجیب نوری شکل میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف جاتے ہیں اور پھر وہاں جا کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے سینہ میں جذب ہو جاتے ہیں اور وہاں سے نکل کر اس کی لا انتہا نالیاں ہو جاتی ہیں اور بقدر حصہ رسدی ہر حقدار کو پہنچتی ہیں درود شریف کیا ہے؟