معراج کا شہرہ آفاق سفر

by Other Authors

Page 51 of 57

معراج کا شہرہ آفاق سفر — Page 51

51 درج ذیل الفاظ میں کیا ہے :- حضرت ابن عباس سے روایت ہے کہ جب آپ کو معراج کرائی گئی تو بعض ایسے انبیاء پر آپ کا گزر ہوا جن کے ساتھ بڑا مجمع تھا اور بعض ایسوں پر گزر ہوا جن کے ساتھ چھوٹا مجمع تھا اور بعض کے ساتھ کوئی بھی نہ تھا یہاں تک کہ آپ کا گزر ایک بہت بڑے مجمع پر ہوا۔میں نے پوچھا یہ کون صاحب ہیں کہا گیا کہ موسیٰ اور ان کی قوم ہیں لیکن اپنا سر اوپر اٹھائیے اور دیکھئے۔سود یکھتا کیا ہوں کہ اتنا عظیم الشان مجمع ہے کہ سب آفاق کو گھیر رکھا ہے اور کہا گیا کہ یہ آپ کی امت ہے۔نشر الطیب صفحہ 54 ناشر تاج کمپنی لاہور ) سیدنا مصلح موعودؓ معرفت و حکمت سے لبریز تفسیر کبیر جلد 4 صفحہ 397 میں تحریر رماتے ہیں:- میرے نزدیک اس کشف ( یعنی معراج۔ناقل ) میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک روحانی سفر کی طرف بھی اشارہ ہے اور یہ بتایا ہے کہ جب اسلام پر تاریکی کا زمانہ آئے گا اس وقت اللہ تعالٰی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو آپ کے تابع وجود کے واسطہ سے پھر دنیا کی ہدایت کے لئے مقرر کرے گا اور اس تابع کے واسطہ سے وہی برکات مسلمانوں کو پھر لیں گی جو انبیاء بنی اسرائیل کو اور ان کے اتباع کو ملی تھیں۔اسی کی طرف سورۃ جمعہ میں بھی اشارہ ہے۔“ لیکن جب ہم سورہ جمعہ کی آیت و آخرین منھم لما يلحقوا كا مطالعہ کرتے ہوئے اگلی آیت تک پہنچتے ہیں تو اس کے معابعد یہود کو چیلنج کیا گیا ہے کہ اگر تم برگزیدہ لوگ ہو تو موت کی تمنا کر کے اپنا سچا ہونا ثابت کرو۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت ثانیہ کے ذکر کے ساتھ دعوت مباہلہ میں ایک زبر دست پیشگوئی مضمر ہے اور غالباً اس پیشگوئی کو شرق اوسط کے ایک بزرگ شاعر الشیخ محمد رضا شیمی عراقی نے اپنے اشعار میں کمال خوبی سے بے نقاب کیا ہے :- واكبر ظني لو اتانا محمد للاقي الذي لاقاه من اهل مكة