حضرت میمونہ ؓ

by Other Authors

Page 3 of 23

حضرت میمونہ ؓ — Page 3

حضرت میمونہ 3 اور شوال 7 ہجری میں سرف کے مقام پر حضرت عباس نے چار سو درہم حق مہر پر نکاح کر دیا۔(2) نکاح کے وقت آپ کی عمر چھبیس سال تھی حضرت میمونہ کی ایک بہن لبابة الصغر کی حضرت خالد بن ولید کی والدہ تھیں۔(3) صلى الله آنحضرت معہ مکہ میں نہ شادی کے ارادہ سے گئے تھے نہ ہی آپ ﷺ کی ایسی کوئی خواہش تھی۔یہ سب مولا کریم کے کام تھے جو وہ اپنے پیارے نبی ﷺ سے لیتا تھا، کہیں محبتیں پیدا کرنے کے لئے کہیں نفرتیں مٹانے کے لئے ، کہیں قبائل کو قریب لانے کے لئے۔اللہ تعالیٰ کی حکمتیں آپ اللہ کے دل پر حکومت کرتی تھیں۔الله حضرت میمونہ کا تعلق اہل نجد سے تھا جو اسلام کے بہت بڑے دشمن تھے یہ وہی اہل نجد تھے جنہوں نے دھوکے سے مسلمانوں کے ستر حفاظ قرآن اور قاری شہید کروائے تھے۔حضرت میمونہ کی بہن سردار نجد کے گھر تھیں اس نکاح سے اہل نجد سے صلح اور دوستی کا ہاتھ بڑھا، امن کا ایک اور دروازہ کھلا۔(4) مکہ میں قیام کے دوران مسلمان تو طواف اور عبادت میں مصروف تھے مگر مخالفین سخت غم وغصہ کے عالم میں تھے۔تین دن مکمل ہوتے ہی مکہ