حضرت میمونہ ؓ — Page 9
حضرت میمونه 9 بہت اعلیٰ اخلاق کی اُمید رکھی اور آپ ﷺ کے گھر میں چن چن کر ایسی خواتین جمع کر دیں جو ان پر عمل کرنے کے قابل تھیں۔یہ سارے اللہ تعالیٰ کے کام تھے۔قرآن شریف میں نبی کی بیویوں کو مخاطب کر کے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ترجمہ:۔اے نبی کی بیو یو! اگر تم میں سے کوئی اعلیٰ ایمان کے خلاف بات کرے تو اس کا عذاب دُگنا کیا جائے گا اور یہ بات اللہ پر آسان ہے۔اور تم میں سے جو کوئی اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی فرمانبرداری کرے گی اور اس (فرمانبرداری کی شان ) کے مطابق کام بھی کرے گی تو ہم اسے انعام بھی دگنا دیں گے۔اور ہم نے ہرایسی بیوی کے لئے معزز رزق تیار کیا ہوا ہے۔(10) حضرت میمونہ کے اعلیٰ اخلاق پر حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا کا یہ ارشاد ایک سند کی حیثیت رکھتا ہے۔(11) إِنَّهَا كَانَتْ إِتْقَانَا اللَّهِ وَ اَوْ صَلُنَا لِلرَّحِيمِ بخدا میمونہ اس دنیا سے چلی گئی وہ ہم سب سے زیادہ اللہ سے ڈرنے والی اور ہم سے زیادہ صلہ رحمی کرنے والی تھی۔(12) اللہ تعالیٰ نے جن پیاری ہستیوں کو اپنے محبوب کے قریب جمع کر