حضرت میمونہ ؓ — Page 1
حضرت میمونہ پیارے بچو! أم المؤمنین حضرت میمونہ رضی اللہ تعالی عنها آج ہم حضرت محمد مصطفی ﷺ کی ایک زوجہ محترمہ حضرت میمونہ کے حالات پڑھیں گے۔پہلے ہم آپ کو اُس دور کے کچھ حالات بتا دیں تا کہ آپ کو بات زیادہ سمجھ میں آئے۔آپ کو علم ہے کہ جب پیارے آقا ﷺ نے نبوت کا دعویٰ کیا تو مکہ کے لوگوں نے بے حد مخالفت کی اور آپ میرے کو اور آپ ملے پر ایمان لانے والوں کو شدید تکلیفیں دیں۔سب سے بڑی تکلیف یہ تھی کہ وہ اللہ تعالیٰ کا پیغام ہی نہیں صل الله پہنچانے دیتے تھے۔اس لئے آپ علیہ نے مکہ سے ہجرت کی۔مکہ آپ علیہ کو بہت پیارا تھا آپ ﷺ اور آپ ﷺ کے ساتھیوں کو مکہ بہت یاد آتا تھا۔ہجرت کے چھ سال بعد ایک دفعہ آپ ﷺ نے خواب میں دیکھا کہ آپ ﷺ صحابہ کے ساتھ خانہ کعبہ کا طواف کر رہے ہیں۔چنانچہ اسی سال آپ مہ عمرے کی نیت سے چودہ سو صحابہ کے ساتھ مدینہ سے روانہ ہوئے۔