حضرت میمونہ ؓ

by Other Authors

Page 13 of 23

حضرت میمونہ ؓ — Page 13

حضرت میمونه 13 کرتی تھیں گھر میں کسی نے ٹو کا تو آپ کو اچھانہ لگا اور ضرورت کے وقت قرض لینے کے حق میں اپنے محبوب شو ہر عﷺ کا یہ ارشاد سُنا یا کوئی مسلمان جب قرض لیتا ہے اور اسے اللہ پر بھروسا ہوتا ہے کہ وہ اُسے ادا کر دے گا۔اللہ تعالی اپنے نہیں خزانے سے اُس کی ادائیگی کا انتظام کر دیتا ہے۔66 آپ کو غلام آزاد کرنے کا شوق تھا ایک لونڈی کو آزاد کیا تو 66 آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ اللہ تم کو اس کا اجر دے (15) ایک اور واقعہ ہے کہ آپ نے ایک لونڈی کو آزاد کیا مگر اس کے متعلق آپ مے سے پوچھا ہوا نہیں تھا جب آپ کے گھر تشریف لائے ، تو آپ نے عرض کیا ! یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا آپ کو معلوم ہے میں نے اپنی لونڈی کو آزاد کر دیا ہے آپ ﷺ نے فرمایا کیا واقعی؟ آپ نے کہا جی ہاں حضور ﷺ نے فرمایا اگر تم کو وہ لونڈی اپنے ماموں کو دیتیں تو تم کو زیادہ ثواب ملتا۔(16) اس حدیث سے یہ بھی معلوم ہوا کہ ازواج مطہرات اتنی با اختیار تھیں کہ اپنی مرضی سے فیصلے کر لیں۔مگر اتنی فرمانبردار بھی تھیں کہ فوراً صلى الله حضور ﷺ کو بتا دیا اور آپ علیہ نے یہ محسوس کر کے کہ یہ کام ثواب