حضرت میمونہ ؓ

by Other Authors

Page 10 of 23

حضرت میمونہ ؓ — Page 10

حضرت میمونه 10 10 دیا تھا اُنہیں یہ صلاحیت بھی عطا فرمائی تھی کہ وہ آپ ﷺ کے قرآن نما اخلاق کا قریب سے جائزہ لے کر اُسے اپنے انداز سے بیان کریں۔حضرت میمونہ نے حضرت عبد اللہ بن عباس کو بتایا کہ آپ ﷺ گھر میں انتہائی محبت اور شفقت سے رہتے ہیں۔چھوٹی چھوٹی غلطیوں کو درگزر فرماتے ہیں اور نرمی سے اصلاح کرتے ہیں۔یہ محترم خواتین ایسی کتابیں تھیں جن میں مختلف انداز میں آنحضرت ﷺ کی سیرت لکھی جا رہی تھی محفوظ ہو رہی تھی۔ہر ایک نے اپنے مزاج کے مطابق اثر قبول کیا اُسے جذب کیا اور پھر بیان کیا۔اگر یہ ذریعہ نہ ہوتا تو ہم اپنے محبوب ، آقا مے کی بہت سی باتیں نہ جان سکتے۔حضرت میمونہ کا حافظہ بہت اچھا تھا۔بہت جلد بات ذہن نشین کر لیتی تھیں۔آپ سے 76 احادیث مروی ہیں۔آپ بہت عبادت کرنے والی تھیں آپ نے آنحضور میا اللہ سے سُن لیا تھا کہ مسجد نبوی میں نماز پڑھنے کا بہت ثواب ہوتا ہے آپ کوشش کرتیں کہ مسجد نبوی میں نماز پڑھیں بلکہ آپ نے یہ بات دوسری خواتین کو بھی بتائی۔مدینہ میں ایک دفعہ ایک عورت سخت بیمار ہوئی اس نے منت مانی کہ اگر اللہ تعالی نے مجھے شفادی تو بیت المقدس میں جا کر نماز پڑھوں گی۔