حضرت میمونہ ؓ

by Other Authors

Page 12 of 23

حضرت میمونہ ؓ — Page 12

حضرت میمونہ 12 باتیں کر رہے تھے۔آپ ﷺ نے فرمایا:۔ہاں۔میرے سامنے کشفی طور پر خزاعہ کا ایک وفد پیش ہوا۔اور میں نے دیکھا کہ وہ شور مچاتے چلے آ رہے ہیں کہ ہم محمد ے کو اُس کے خدا کی قسم دے کر کہتے ہیں کہ تیرے ساتھ اور تیرے باپ دادوں کے ساتھ ہم نے معاہدے کئے تھے اور ہم تیری مدد کرتے چلے آئے ہیں۔مگر قریش نے ہمارے ساتھ بد عہدی کی اور رات کے وقت ہم پر حملہ کر کے جب کہ ہم میں سے کوئی سجدہ میں تھا اور کوئی رکوع میں ہم کو قتل کر دیا اب ہم تیری مدد حاصل کرنے کے لئے آئے ہیں۔جب کشفی طور پر مجھے وہ وفد نظر آیا تو میں نے لَبِّيكَ - لبّيك - لبيك۔کہا میں تمہاری مدد کے لئے حاضر ہوں میں تیری مدد کے لئے حاضر ہوں۔میں تیری مدد کے لئے حاضر ہوں۔پھر میں نے کہا۔نُصِرُتَ نُصِرْتَ۔نُصِرُتَ۔تجھے عدودی جائے گی۔تجھے مدد دی جائے گی۔تجھے مدد دی جائے گی۔حضرت میمونہ نے کشف میں وفد نہیں دیکھا مگر آپ دینے کی آوز سنی اور چند دن بعد ایسا ہی ہوا۔آپ کو اللہ تعالیٰ نے گواہ بنا دیا۔(14) حضرت میمونہ بعض دفعہ غرباء کی مدد کرنے کے لئے قرض لے لیا