حضرت میمونہ ؓ — Page 11
حضرت میمونه 11 اللہ تعالیٰ نے اسے شفا دی اور اس نے اپنی منت پوری کرنے کے لئے بیت المقدس جانے کا ارادہ کیا۔سفر پر روانہ ہونے سے پہلے حضرت میمونہ سے رخصت ہونے آئی اور تمام ماجرا بیان کیا آپ نے اُسے سمجھایا کہ مسجد نبوی میں نماز پڑھنے کا ثواب دوسری مسجدوں میں نماز پڑھنے سے ہزار گنا زیادہ ہے تم یہیں رہو اور مسجد نبوی میں نماز پڑھ لو۔(13) حضرت میمونہ پر اللہ تعالیٰ کے خاص احسانات میں سے ایک احسان یہ ہوا کہ آپ کو بھی آنحضرت میاں لے کے ایک کشف کا نظارہ دیکھنے کی سعادت حاصل ہوئی (کشف ایسے نظارے کو کہتے ہیں جو جاگنے کی الله صلى الله حالت میں نظر آتا ہے) حضرت میمونہ فرماتی ہیں کہ ایک رات مدینہ میں رسول کریم ﷺ میرے ہاں سورہے تھے۔جب آپ ﷺ تہجد کے لئے اُٹھے اور وضو فرمانے لگے تو مجھے آواز آئی کہ آپ ﷺ فرما رہے الله ہیں۔لَبَّيْكَ لَبَّيْكَ - لبيك اس کے بعد آپ ﷺ نے فرمایا :- نُصِرُتَ نُصِرُتَ - نُصِرُت اس کے بعد وہ کہتی ہیں جب آپ اللہ میرے پاس تشریف لائے تو میں نے کہا :۔یا رسول اللہ ہے کیا کوئی آدمی آیا تھا ؟ اور آپ کے اس سے