حضرت میمونہ صوفیہ صاحبہؓ — Page 12
استانی میمونه صوفیه 12 گئے عہد کو ہر ممکن طریق پر نبھایا اور بنیادی ممبرات لجنہ ہونے کا حق ادا کر دیا 19 جون 1980 کو تقریباً 80 سال کی عمر میں بھر پور زندگی گزارنے کے بعد اپنے مولائے حقیقی سے جاملیں۔اللہ تعالیٰ آپ کے درجات بلند فرمائے اور ہم سب کو آپ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے انتہائی جذبے سے دینی خدمات بجالانے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین حضرت سیدہ ام متین صاحبہ نے آپ کے بارے میں فرمایا:۔آپ بہت عبادت گزار ، شب بیدار اور بہت دعائیں کرنے والی خاتون تھیں۔جوانی میں بیوہ ہوئیں۔اپنی محنت سے کما کر اپنے اخراجات پورے کئے۔کبھی کسی سے مدد لینا گوارہ نہ تھا۔اولاد کی نیک تربیت کی ، ایک بیٹا ہونے کے باوجود اسے دین کی خاطر وقف کیا۔قدرت ثانیہ کا بے حد احترام تھا۔کوئی اعتراض برداشت نہ کر سکتی تھیں بڑی سادہ اور پاکیزہ زندگی گزاری مردانہ وار ساری مشکلات کا مقابلہ کیا اور حقیقت میں وہ کام کئے جو ایک مرد کرتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے اچھا حافظہ عطا فرمایا تھا۔قرآن مجید کثرت سے پڑھتی تھیں۔آخری عمر میں قرآن پاک کا اکثر حصہ حفظ ہو چکا تھا۔قول اور فعل میں کوئی تضاد نہ تھا غرض کہ وہ پوری شان کے ساتھ اپنی زندگی بسر کر 66 کے اللہ تعالیٰ کے حضور حاضر ہو گئیں۔“