حضرت میمونہ صوفیہ صاحبہؓ

by Other Authors

Page 10 of 20

حضرت میمونہ صوفیہ صاحبہؓ — Page 10

استانی میمونه صوفیه 10 10 کی بیویوں اور بچوں کی دیکھ بھال اور رہائش کے لئے ربوہ میں دار الخواتین بنا یا گیا۔اس کی نگرانی کی ذمہ داری ادا کرنے والی خواتین میں سے ایک آپ بھی تھیں۔1958 تا 1961 اور 1965 میں ربوہ میں لجنہ مرکزیہ کے زیر اہتمام تربیتی کلاس اور تعلیم القرآن کلاس کو بھی محترمہ استانی جی نے پڑھایا۔اس کے علاوہ لجنہ لاہور کی اور لجنہ فیصل آباد کی تربیتی کلاسوں میں بھی شرکت کی اور پڑھایا۔اکتوبر 1952 کو حضرت سید ہ اُمم ناصر صاحبہ نے لجنہ اماءاللہ مرکزیہ کے زیر انتظام قائم کردہ جنرل سٹور کا افتتاح فرمایا تھا یہ سٹور محترمہ استانی جی کامیابی سے چلاتی رہیں اور ہر سال حصہ داران میں معقول منافع تقسیم کر دیا جاتا رہا۔1972 میں آپ کی خرابی صحت کے باعث یہ سٹور بند کر دیا گیا۔23 مئی 1952 کو لجنہ مرکزیہ نے فیصلہ کیا کہ چونکہ محترمہ استانی جی نصرت گرلز سکول سے ریٹائر ہوئی ہیں اس لئے انہیں لجنہ مرکزیہ کی انسپکٹرس کے عہدہ پر با قاعدہ تنخواہ دار کارکن کی حیثیت سے مقرر کیا جائے۔چنانچہ اس عہدہ پر آپ کی تقرری عمل میں آئی اور آپ بطور انسپکٹرس مختلف مجالس لجنہ میں معائنہ اور دورہ کے لئے جانے لگیں اپنے دورہ میں آپ نئی لجنات