حضرت میمونہ صوفیہ صاحبہؓ — Page 7
استانی میمونه صوفیه 7 استانی جی بہت جرأت مند خاتون تھیں۔اظہار رائے کا خاص ملکہ رکھتی تھیں 1928 ء کی مجلس مشاورت میں قادیان میں زنانہ ہوسٹل کھولنے کا معاملہ زیر بحث لایا گیا تو مستورات کو رائے کا اظہار کرنے کی دعوت حضرت مصلح موعود نے دی۔حضور کی اجازت ملنے پر باہمی مشورہ کے بعد استانی جی نے عورتوں کی نمائندگی کی۔ایک اور موقعہ پر 1929 میں جب مجلس شوریٰ میں عورتوں کو حق نمائندگی دینے کی تجویز زیر بحث لائی گئی تو حضرت مصلح موعود نے پھر عورتوں کو بھی بولنے کی دعوت دی اور فرمایا:۔جو چاہیں بول سکتی ہیں، اب میں چار منٹ تک انتظار کروں گا کہ کوئی عورت بولتی ہے یا نہیں، اس پر استانی جی نے تقریر کی اور کہا کہ جب ہمارے لئے درس گا ہیں اس لئے کھولی جارہی ہیں کہ ہم علم حاصل کریں تو کیا یہ بات ہمارے لئے سدراو نہ ہوگی کہ قوم ہمارے لئے فیصلہ کر دے کہ عورتوں کو مجلس مشاورت کی نمائیدگی کا حق حاصل نہیں جب ہم عورتوں کے سامنے اپنے خیالات پیش کریں گی تو وہ جواب دیں گی کہ تمہارے مذہب نے تو تمہارے لئے مشورہ کا حق بھی نہیں رکھا اس لئے تمہاری بات ہم نہیں سنتیں۔(3) استانی جی کی آواز بہت بلند تھی اس لئے اکثر جلسوں میں اعلان کرنا