حضرت میمونہ صوفیہ صاحبہؓ

by Other Authors

Page 6 of 20

حضرت میمونہ صوفیہ صاحبہؓ — Page 6

استانی میمونه صوفیه 6 استانی جی سب سے پہلی سیکرٹری مال تھیں اور 1961 ء تک اسی حیثیت سے کام کرتی رہیں۔سیکرٹری مال کے علاوہ ابتداء میں ہی آپ نے قادیان کے محلہ دارالفضل میں بھی کام کیا۔لجنہ کے چندوں کے علاوہ تحریک جدید کا چندہ بھی بڑے خلوص اور لگن سے جمع کرتی تھیں۔آپ کی کوشش ہوتی کہ اپنے محلے کی فہرست سب سے پہلے اضافہ کے ساتھ پیش کریں۔اس پر سیکرٹری مال تحریک جدید اور خود حضرت مصلح موعود کی طرف سے کئی مرتبہ اظہار خوشنودی ہوا۔1925ء میں آپ نے مدرستہ الخواتین میں تعلیم حاصل کی۔1930 میں مولوی فاضل کا امتحان پاس کیا۔آپ شروع سے ہی اچھی تقریر کر لیتی تھیں۔مدرستہ الخواتین کے زمانہ میں تقاریر کی مشق کرواتی رہیں۔قیام پاکستان کے بعد لجنہ اماءاللہ مرکزیہ نے یہ محسوس کیا کہ لجنہ کی مہرات کو اور بالخصوص مرکزی عید و داران کو تقاریر کرانے کی زیادہ سے زیادہ مشق ہونی چاہیے تا کہ وہ لجنہ کی تنظیم کو مضبوط کر سکیں اور احمدی خواتین کی تعلیم و تربیت کی جو اہم ذمہ داری ان پر عائد ہوتی ہے اُسے پوری طرح نبھا سکیں۔14 ممبرات پر مشتمل اس کمیٹی کی ایک ممبر مکرمہ استانی میمونہ صوفیہ صاحبہ بھی تھیں۔(2) استانی جی نے اپنی زندگی میں تمام جلسہ سالانہ میں شمولیت کی جب تک صحت رہی تقریباً ہر جلسہ سالانہ پر تقریر کرنے کا موقعہ ملا۔