حضرت میمونہ صوفیہ صاحبہؓ — Page 2
استانی میمونه صوفیه 2 پاس جا کر کہا کہ یہ صفحے کس کتاب کے ہیں؟ اور کیا تمہارے پاس باقی حصہ ہے؟ حکیم صاحب نے چوہدری حبیب احمد صاحب کو براہین احمدیہ حصہ اول پکڑا دی۔جس کو پڑھتے ہی انھوں نے بیعت کر لی۔خدا تعالیٰ اپنے بندوں کی ہدایت کے لئے کیسے کیسے سامان کرتا ہے کہ حکیم صاحب کے لئے ردی کتاب ان کی ہدایت کا ذریعہ بنی۔چوہدری حبیب احمد صاحب کی ایک بیٹی میمونہ خاتون صوفیہ المعروف استانی جی تھیں۔استانی میمونہ صوفیہ صاحبہ یکم جنوری 1900 ء کو دو دلی ضلع سہارنپور میں پیدا ہوئیں۔آپ اللہ کے فضل سے پیدائشی احمدی تھیں۔آپ سات سال کی عمر میں پہلی بار اپنی بڑی بہن محترمہ سکینہ صاحبہ کے نکاح کے موقعہ پر اپنے والدین کے ہمراہ قادیان گئیں۔آپ کو قادیان کا پاک ماحول بہت پسند آیا۔آپ تقریباً دو ماہ قادیان میں رہیں۔گول کمرہ میں رہنے کا شرف حاصل ہوا اور اس طرح روزانہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی زیارت بھی نصیب ہوتی رہی۔وطن واپس آکر آپ کا وہاں دل نہ لگتا تھا اور قادیان واپس جانے کی دعائیں مانگا کرتی تھیں۔آپ دعا کرتیں کہ مولی کریم میری شادی قادیان میں کروا دے خواہ کسی غریب سے ہی کیوں نہ ہو، تاکہ اُس پاک ماحول میں