حضرت میمونہ صوفیہ صاحبہؓ — Page 1
استانی میمونه صوفیه 1 پیارے بچو! حضرت میمونہ صوفیہ صاحبہ المعروف اُستانی جی آج ہم آپ کو ایک صحابیہ کی بہت ہی دلچسپ کہانی سناتے ہیں۔ہوا یوں کہ ان صحابیہ کے دادا جب بیمار ہو گئے تو اُن کے بیٹے چوہدری حبیب احمد صاحب نے مختلف جگہ سے ان کا علاج کروایا لیکن افاقہ نہ ہوا۔دراصل خدا کو اُن کے والد کی جسمانی شفاء کے ساتھ ساتھ چوہدری حبیب احمد صاحب کی روحانی شفاء بھی مقصود تھی۔یہی وجہ تھی کہ جب کسی کے کہنے پر ایک حکیم سے دوا لینا شروع کی تو وہ پڑیوں کی شکل میں تھی۔چوہدری حبیب احمد صاحب پڑیا کھول کر دوا تو والد صاحب کو کھلا دیتے اور وہ کاغذ جس میں دوا بند ہوتی پڑھنے لگ جاتے ، چند ہی روز میں والد صاحب تو صحت مند ہو گئے لیکن بیٹے کو پڑیوں کے کاغذ پڑھنے کی چاٹ لگ گئی۔تمام ٹکڑوں کا چھپا ہوا مضمون ایک ہی بات کے متعلق تھا اور یوں بھی ٹکڑے جوڑنے پر صفحات بن جاتے تھے۔سو آپ نے اس حکیم کے