حضرت میمونہ صوفیہ صاحبہؓ

by Other Authors

Page 15 of 20

حضرت میمونہ صوفیہ صاحبہؓ — Page 15

استانی میمونه صوفیه 15 کہ ان کو ذبح کر رہی ہوں۔آنکھ کھلتے ہی ظاہری قربانی بکرا ذبح کر کے تو کر دی لیکن حضرت مصلح موعود کے ارشاد کے مطابق زندگی بھی وقف کر دی۔پھر اس قابل اور فرمانبردار بیٹے نے بھی تا دم آخر اس وقف کو احسن طریق سے نبھایا۔بڑے ہونے کے بعد جب ہم اماں کو ملنے جاتے تو دیکھ کر آبدیدہ ہو جاتیں۔ہر ایک کو کوئی نہ کوئی تحفہ دے کر دعاؤں کے ساتھ رخصت کرتیں۔صلہ رحمی کا جو تصور آپ کے ہاں تھا اس کی مثال کم ہی ملتی ہے۔سیم ہند کے وقت پاکستان آنے سے پہلے اپنے میاں کے رشتہ داروں کو زمین اور اس کے کاغذات دے آئیں اور پاکستان آکر اس کے عوض کچھ نہ لیا۔اللہ تعالیٰ نے ان کی یہ قربانی قبول کی اور بدلے میں بہت نوازا۔“ لجنہ اماءاللہ کی تاریخ میں استانی میمونہ صوفیہ صاحبہ کا نام ہمیشہ زندہ رہے گا اور آپ کی قربانیاں ہمیشہ یادرکھی جائیں گی۔