حضرت میمونہ صوفیہ صاحبہؓ

by Other Authors

Page 9 of 20

حضرت میمونہ صوفیہ صاحبہؓ — Page 9

استانی میمونه صوفیه 9 کتاب پڑھایا کرتی تھیں۔نتیجہ نکلتا تو ان کی پڑھائی ہوئی طالبات کے نمبر خودان سے زیادہ ہوا کرتے تھے۔نصرت گرلز سکول میں قیام پاکستان کے بعد استانی جی لمبا عرصہ د مینیات اور عربی پڑھاتی رہیں۔آپ 1960 میں صدر انجمن احمدیہ کی ملازمت سے ریٹائر ہوئیں۔تو سکول کے سٹاف نے آپ کو الوداعی پارٹی دی۔اس پارٹی میں اجتماع پر آئی ہوئی بیرونی نمائندگان بھی شریک ہوئیں۔اس موقعہ پر ایک سونے کی انگوٹھی بطور تحفہ آپ کو پیش کی گئی۔1939 میں خلافت جوبلی کے موقع پر جماعت احمد یہ لجنہ اماءاللہ کا جو جھنڈا بنا اس کا سوت کاتنے والی خوش قسمت بزرگ خواتین میں آپ کا نام بھی شامل ہے اسی موقعہ پر مستورات کے جلسہ میں حضرت مصلح موعود نے تشریف لاکر لوائے لجنہ لہرایا اور نعرے بھی لگوائے۔(5) 1939 میں ہی تحریک جدید کا آغاز فرمایا تو آپ نے اس کی اہمیت کو واضح کرنے کے لئے جلسہ کرنے کی تحریک بھی فرمائی استانی جی نے پر جوش انداز میں بہنوں کو تحریک جدید میں حصہ لینے کی طرف توجہ دلائی۔نور ہسپتال قادیان کے لئے چندہ جمع کرنے کے لئے بھی جلسہ میں آپ نے چندہ کی تحریک کی۔قادیان کی حفاظت کے لئے قادیان میں رہنے والے درویشوں