حضرت میمونہ صوفیہ صاحبہؓ — Page 8
استانی میمونه صوفیه 8 آپ کے سپرد ہوتا۔لجنہ اماءاللہ کے قیام کے بعد حضرت مصلح موعود نے جلسہ سالانہ کے انتظامات کی ذمہ داری لجنہ اماءاللہ پر ڈالی جسے مبرات لجنہ نے احسن طور پر نبھایا۔اس جلسہ میں استانی جی نائبہ منتظمہ سٹیج جلسہ گاہ تھیں۔(4) حضرت مصلح موعود ہفتہ کے دن عورتوں میں قرآن کریم کا درس دیا کرتے تھے۔ان دنوں درس سننے کے لئے بہت زیادہ عورتیں آیا کرتی تھیں کچھ عرصہ بعد جب مخالفت نے زور پکڑا اور ہر طرف سے مخالفین فتنہ اور شرارت پھیلا رہے تھے تو لجنہ نے فیصلہ کیا کہ اس درس کے موقعہ پر حفاظت کے لئے کچھ مستورات کی ڈیوٹی لگائی جائے جو کسی اجنبی یا مشتبہ عورت کو قریب نہ بیٹھنے دیں۔چنانچہ جن خواتین کو مقرر کیا گیا ان میں ایک استانی جی بھی تھیں۔اسی طرح حضرت مصلح موعود کے مستورات میں درس کے نوٹس لینے کے لئے دوسری خواتین کے ساتھ آپ کو بھی مقرر کیا گیا۔حضرت سیدہ ام متین صاحبہ فرماتی تھیں طالبات کی تربیت میں سب سے زیادو اور نمایاں کردار استانی جی کا تھا۔کسی کی ذراسی بھی بُری حرکت برداشت نہ کر سکتی تھیں ، اسی وقت ٹوک کر اصلاح کر دیتی تھیں۔سکول میں ظہر کی نماز با جماعت پڑھاتی تھیں۔حضرت اقدس بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ کی کتب کے امتحانات نظارت تعلیم کی طرف سے ہوتے تھے تو استانی جی سب طالبات کو بٹھا کر