مذہب کے نام پر فسانہ

by Other Authors

Page 76 of 94

مذہب کے نام پر فسانہ — Page 76

////// اس خبر کے عین مطابق ایم ٹی اے کے ذریعہ کل جہان میں احمدیت کی آواز پوری قوت و شوکت کے ساتھ گونج رہی ہے اور یہ اس عالمگیر انقلاب کا نقطہ آغاز ہے جس کے نظارے حضرت بانی جماعت احمدیہ کو جناب الہی کی طرف سے بار بار دکھلائے گئے۔چنانچہ آپ نے بیسویں صدی کے آغاز میں فرمایا :۔فليسمع من يكن له اذنان وينفخ فى الصورلا شاعة النور وينادى الطبائع السليمة للاهتداء فيجتمع فرق الشرق و الغرب و الشمال والجنوب بامر من حضرة الكبرياء فهناك تستيقظ القلوب ( ترجمہ ) پس سن لے جس کو دوکان دیئے گئے ہیں اور نور کی اشاعت کے لئے صور پھونکا جائے گا۔اور سلیم طبیعتیں ہدایت پانے کے لئے پکاریں گی۔اس وقت مشرق اور مغرب اور شمال اور جنوب کے فرقے خدا کے حکم سے جمع ہو جائیں گے پس اس وقت دل جاگ اٹھیں گے۔اس سلسلہ میں الاشتہار ”مستیقنا بوحى الله القهار“ میں لکھا دو نئی زمین ہوگی اور نیا آسمان ہوگا۔اب وہ دن نزدیک آتے ہیں کہ جو سچائی کا آفتاب مغرب کی طرف سے چڑھے گا اور یورپ کو سچے خدا کا پتہ لگے گا اور بعد اس کے تو بہ کا دروازہ بند ہوگا۔کیونکہ داخل ہونے والے بڑے زور سے داخل ہو جائیں گے اور وہی باقی رہ جائیں گے جن کے دل پر فطرت کے دروازے بند ہیں اور نور سے نہیں بلکہ تاریکی سے محبت رکھتے ہیں۔قریب ہے کہ سب ملتیں ہلاک ہوں گی مگر اسلام۔76