مذہب کے نام پر فسانہ — Page 65
بلکہ اگر بالفرض بعد زمانہ نبوی سے بھی کوئی نبی پیدا ہو تو پھر بھی خاتمیت محمدی میں کچھ فرق نہ آئے گا۔( تحذیر الناس) بعد حمد وصلوٰۃ کے قبل عرض جواب یہ گزارش ہے کہ اول معنی خاتم النبین معلوم کرنے چاہئیں تا کہ فہم جواب میں کچھ دقت نہ ہو۔سو عوام کے خیال میں تو رسول ع خاتم ہونا بایں معنی ہے کہ آپ کا زمانہ انبیاء سابق کے زمانہ کے بعد ہے اور آپ سب میں آخری نبی ہیں۔مگر اہل فہم پر روشن ہوگا کہ تقدم یا تاخر زمانی میں بالذات کچھ فضیلت نہیں۔پھر مقام مدح میں ولکن رسول الله و خاتم النبین۔فرمانا اس صورت میں کیونکر صحیح ہوسکتا ہے۔(تحذیرالناس) مذکورہ عبارات ثابت کر رہی ہیں۔اہل فہم وہی لوگ ہیں جو خاتم النبیین کے معنی آخری نبی نہیں کرتے ان میں صرف قاسم نانوتوی ہیں فرنگی حکومت نے خودساختہ نبوت کا راستہ ہموار کرلیا۔“ یادر ہے کہ صاحبزادہ محمد شوکت علی صاحب چشتی نظامی کو ان کے حلقہ عقیدت میں قبلہ و کعبہ مرشد برحق اور نشینم اسلام کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔اور یہ مقام مدیر لولاک کو حاصل نہیں۔لہذا صاحبزادہ محمد شوکت علی صاحب دیو بندی امت کو مخاطب کرتے ہوئے کہہ سکتے ہیں۔ع مستند ہے میرا فرمایا ہوا لیکن یہ قصہ ابھی ختم نہیں ہوا۔ایک اور بریلوی عالم جناب محمد ضیاء اللہ صاحب قادری مہتم دار العلوم قادریہ سیالکوٹ ) کی ” دور بین نگاه حضرت مولانا محمد قاسم صاحب نانوتوی سے بھی آگے پہنچی ہے اور انہوں نے اپنی باطنی قوت سے ۱۸۷۰ء کی مزعومہ دو 65