مذہب کے نام پر فسانہ — Page 58
دیا گیا۔اس فسانہ کے زبر دست پراپیگنڈا نے انگریزی حکومت پر اتنی دہشت طاری کر دی تھی کہ ڈاکٹر سر محمد اقبال نے اپنی تاریخ ہند میں جب اس افسانے کی پر زور تردید فرمائی تو ان کی تصنیف شائع نہ ہو سکی۔مگر اب ہر طبقے نے ”بلیک ہول کے واقعہ کو بے اصل مان لیا ہے۔یہاں تک کہ تاریخوں میں اس کا نام تک نہیں آتا۔ہالویل (HOLWELL) نے فی الحقیقت یہ فسانہ اس لئے تراشہ تھا کہ مسلمان حکمران نواب سراج الدولہ والی بنگال پر حملہ کرنے کی وجہ جواز پیدا کی جاسکے۔لارڈ کلایو کی میر جعفر کے ساتھ سازش بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی تھی۔کے احرار کے فسانہ نگار کا مقصد وحید بھی اس افسانے سے پورے ملک میں شورش بر پا کر کے ۱۹۵۳ء کی ایجی ٹیشن کو کامیابی کے مراحل تک پہنچانا اور اسے ملت اسلامیہ سے الگ کرانا تھا اور اس پر ۱۹۷۴ء کے واقعات شاہد ناطق ہیں۔58