مذہب کے نام پر فسانہ

by Other Authors

Page 33 of 94

مذہب کے نام پر فسانہ — Page 33

سہارنپور سے باہتمام منشی سید حشمت حسین صاحب چھپی۔حضرت مولا نا محمد قاسم صاحب نے اس کتاب میں تحریر فر مایا:۔7//////// جیسے آئینہ آفتاب اور اس دھوپ میں واسطہ ہوتا ہے جو اس کے وسیلہ سے ان مواضع میں پیدا ہوتی ہے جو خود مقابل آفتاب نہیں ہوتی پر آئینہ مقابل آفتاب کے مقابل ہوتی ہیں۔ایسے ہی انبیاء باقی بھی مثل آئینہ بیچ میں واسطہ فیض ہیں۔غرض اور انبیاء میں جو کچھ ہے وہ ظل اور عکس محمدی ہے۔کوئی کمال ذاتی نہیں پر کسی نبی میں وہ عکس اسی تناسب پر ہے جو نیز فرمایا:۔جمال کمال محمدی میں تھا۔۳۸ اگر بالفرض بعد زمانہ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم بھی کوئی نبی پیدا ہوتو پھر بھی خاتمیت محمد ی میں کچھ فرق نہ آئے گا ۳۹۷ے حضرت بانی سلسلہ احمدیہ نے اپنی کتاب حقیقت الوحی مطبوعہ ۱۵ رمئی ۱۹۰۷ء کے صفحه ۲۸ پر ظلی نبی کا یہ مفہوم بیان فرمایا۔محض فیض محمدی سے وحی پانا“۔بار یک نظری سے مطالعہ کرنے سے معلوم ہو گا کہ یہ اصطلاح تمام غیر مذاہب بالخصوص صلیب پرستوں کے لئے ایک کھلے چیلنج کی حیثیت رکھتی ہے لہذا اس کے معرض وجود میں لانے کا کوئی منصوبہ پادریوں کی طرف سے کیسے بنایا جا سکتا تھا۔خصوصاً جب کہ اسلام کی تیرہ سو سالہ تاریخ جھوٹے مدعیان نبوت کے قتل کے واقعات سے رنگین ہے اور آج تک مسلمان علماء مدعی نبوت کو واجب القتل قرار دیتے ہیں۔اس صورت میں انگریز پادری اس وہم میں کیسے مبتلا ہو سکتے تھے کہ ادھر ظلی نبوت کا مدعی کھڑا ہوگا ادھر اس کے حلقہ نبوت 33