مذہب کے نام پر فسانہ

by Other Authors

Page 29 of 94

مذہب کے نام پر فسانہ — Page 29

///////// نواں جھوٹ ’وائٹ ہاؤس لندن کی مفروضہ کا نفرنس کی نسبت مزید یہ بتلایا گیا ہے کہ اس میں علیحدہ علیحدہ رپورٹیں پیش کی گئیں جو دی ارائیول آف برٹش ایمپائران انڈیا (THE ARRIVAL OF THE BRITISH EMPIRE IN INDIA) کے نام سے شائع کی گئی۔حقیقت یہ ہے کہ آج تک انگلستان میں اس نام کی کوئی کتاب شائع نہیں ہوئی جس میں ۱۸۷۰ ء کی وائٹ ہاؤس لندن کا نفرنس“ کی رپورٹیں طبع ہوئی ہوں۔انگلستان کی انڈیا آفس اور برٹش میوزیم کی لائبریریوں میں اس نام کی کوئی مطبوعہ کتاب موجود نہیں۔اور نہ ان کی قدیم فہرستوں میں اس کا کوئی ذکر ہے۔یہی صورت امریکہ کی مشہور لائبریری اور کانگریس کی ہے۔اس ضمن میں دی برٹش لائبریری لنڈن اور پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے مراسلوں کا عکس ذیل میں ہدیہ قارئین کیا جاتا ہے۔29