مذہب کے نام پر فسانہ — Page 77
//////// اور سب حربے ٹوٹ جائیں گے مگر اسلام کا آسمانی حربہ کہ وہ نہ ٹوٹے گا نہ کند ہو گا جب تک دجالیت کو پاش پاش نہ کر دے۔وہ وقت قریب ہے کہ خدا کی کچی تو حید جس کو بیابانوں کے رہنے والے اور تمام تعلیموں سے غافل بھی اپنے اندر محسوس کرتے ہیں۔ملکوں میں پھیلے گی۔اس دن نہ کوئی مصنوعی کفارہ باقی رہے گا اور نہ کوئی مصنوعی خدا۔اور خدا کا ایک ہی ہاتھ کفر کی سب تدبیروں کو باطل کر دے گا لیکن نہ کسی تلوار سے اور نہ کسی بندوق سے بلکہ مستعد روحوں کو روشنی عطا کرنے سے اور پاک دلوں پر ایک نور اتارنے سے تب یہ باتیں جو میں کہتا ہوں سمجھ میں آئیں گی ، انا درد دل سے ایک دعوت قوم کو اس تحقیقی مقالہ کا اختتام حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کے درد بھرے اور مبارک کلمات پر کیا جاتا ہے۔آپ نے ۲۹ دسمبر ۱۹۰۰ء کو جب کہ انیسویں صدی عیسوی ختم ہونے کو تھی۔”درد دل سے ایک دعوت قوم کو“ کے زیر عنوان اشتہار شائع فرمایا جس میں تحریر فرمایا۔دیکھوصد با دانشمند آدمی آپ لوگوں کی جماعت میں سے نکل کر ہماری جماعت میں ملتے جاتے ہیں۔آسمان پر ایک شور برپا ہے اور فرشتے پاک دلوں کو کھینچ کر اس طرف لا رہے ہیں۔اب اس آسمانی کارروائی کو کیا انسان روک سکتا ہے بھلا اگر کچھ طاقت ہے تو روکو۔وہ تمام مکر 77