مذہب کے نام پر فسانہ

by Other Authors

Page 70 of 94

مذہب کے نام پر فسانہ — Page 70

7777 لئے ذہن میں یہ رکھنا ضروری ہے کہ حضرت بانی جماعت احمدیہ کا انتقال ۱۹۳۴ء سے چھبیس سال قبل ۲۶ مئی ۱۹۰۸ء کو ہوا مگر مجلس ختم نبوت“ کے ہمنوا اور نام نہاد مورخ تحریر فرماتے ہیں:۔۱۹۳۴ء میں انگریزوں نے غلام احمد قادیانی کو جب سیالکوٹ کی کچہری سے اٹھا کر جھوٹی نبوت کے منصب پر فائز کر دیا تو امیر شریعت ناموس رسول پر حملہ آور اس نئے فتنہ کی سرکوبی کے لئے میدان میں آئے۔۱۹۶۷-۸ء کے احراری پمفلٹ کے مطابق ظلی نبی کی اصطلاح کے موجد پادری صاحبان تھے مگر مدیر صاحب لولاک نے کئی سال بعد اس میں یہ کہہ کر ترمیم کر دی کہ ” مرزا صاحب نے ظلی و بروزی نبی کی اصطلاحات ایجاد کیں۔“ ۹۔احراری پمفلٹ نے پادری صاحبان کی زبان سے ۱۸۷۰ء میں ظلی نبی کی اصطلاح استعمال کرا کے احراری سازش کو خود ہی طشت از بام کر دیا تھا اور پہلے روز سے ہی گویا بلی تھیلے سے باہر آگئی تھی۔اس لئے احرار کے نام نہاد محافظ ختم نبوت نے اپنی کتاب "تحریک ختم نبوت، 21 صفحہ ۲۱۳ میں رپورٹ کا متن دیتے ہوئے ظلی نبی کا لفظ حذف کر دیا۔۱۰۔اصل پمفلٹ میں ۱۸۶۹ء کے خیالی انگریزی وفد یا کمشن کے ممبروں کا کوئی ذکر نہیں تھا مگر کتاب ”بھٹو اور قادیانی مسئلہ کے فاضل“ 70