مذہب کے نام پر فسانہ

by Other Authors

Page 68 of 94

مذہب کے نام پر فسانہ — Page 68

ملاقاتیں کیں۔پھر اپنے ہم وطن ڈپٹی کمشنر کے ہاں گیا اس سے کچھ کہا اور انگلستان چلا گیا۔ادھر مرز اصاحب استعفیٰ دے کر قادیان آگئے۔اس کے تھوڑے عرصہ بعد مذکورہ وفد انگلستان پہنچا اور لوٹ کر مجوزہ رپورٹیں مرتب کیں۔ان رپورٹوں کے فوراً بعد ہی مرزا صاحب نے اپنا سلسلہ شروع 66 کر دیا۔۸۶ ایک سیاسی دماغ اور سازشی ذہن جو جھوٹی کہانیاں وضع کرنے میں بھی مشاق ہو کس طرح قلم کی خداداد طاقت وقوت کے بل بوتے پر حق کو باطل ثابت کرنے کی ناکام کوشش کرتا ہے؟ مندرجہ بالا روایت اس کی ایک واضح مثال ہے۔کیونکہ حضرت اقدس کے سیالکوٹ میں قیام کے زمانہ کے سب سے مستند اور سب سے بڑے عینی شاہد ڈاکٹر سر محمد اقبال کے استاد علامہ سید میرحسن صاحب سیالکوٹی تھے۔جنہیں آپ کی خدا نما جوانی ، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے عاشقانہ تعلق اور عیسائیت کے خلاف آپ کے پر جوش جہاد کو بہت قریب سے دیکھنے کا موقع ملا۔آپ کے قلم سے اس دور کے مفصل حالات و واقعات ستمبر ۱۹۱۵ء میں آپ کی زندگی ۱۷ میں ہی شائع ہو گئے تھے۔پادری بٹلر سے مناظرات اور آخری ملاقات کا تذکرہ آپ نے جن الفاظ میں فرمایا ہے ان سے اصل حقیقت آفتاب صداقت بن کر سامنے آجاتی ہے۔علامہ سید میر حسن صاحب تحریر فرماتے ہیں۔پادری بٹلر صاحب ایم اے سے جو بڑے فاضل اور محقق تھے مرزا صاحب کا مباحثہ بہت دفعہ ہوا۔یہ صاحب موضع گوہد پور کے قریب رہتے 68 68