مذہب کے نام پر فسانہ — Page 66
رپورٹ کے ڈانڈے حضرت سید احمد بریلوی اور حضرت شاہ اسماعیل دہلوی سے ملا ڈالے ہیں جو حضرت نانوتوی کی ولادت سے بھی دو سال پیشتر مئی ۱۸۳۱ء میں شہید ہو چکے تھے۔چنانچہ قادری صاحب فرماتے ہیں۔سرولیم ہنٹر کی رپورٹ اور تجویز اور پادری صاحبان کی تجویز دونوں کو ذہن نشین رکھ کر اور بعد ازیں سید احمد بریلوی اور مولوی اسماعیل دہلوی نے نام نہاد جوتحریک چلائی اس کا بغور مطالعہ کیا جائے تو یہ حقیقت کھل کر سامنے آجاتی ہے کہ انگریزوں نے سب سے پہلے ان دو حضرات کو اپنے مشن میں کامیابی کے لئے چنا۔دہلی کی جامع مسجد میں انگریزوں کے خلاف جہاد کا فتویٰ دینے والے اسماعیل دہلوی تھے۔پادریوں کی پیری مریدی کے سلسلہ والی تجویز اسی اسماعیل دہلوی نے سرانجام دینے کا بیڑا اٹھایا کیونکہ اسماعیل دہلوی نے اپنے آپ کو سید احمد کا مرید ظاہر کرنا شروع کر دیا۔اور پیری مریدی کا چکر چلایا۔اس سلسلہ میں ایک کتاب صراط مستقیم کے نام سے بھی لکھ دی تا کہ انگریز کو پورا پورا یقین ہو جائے۔۸۳ پاپوش ހނ لگائی کرن آفتاب کی جو بات کی خدا کی قسم لاجواب تھی ۶ - اگست ۱۹۹۳ء میں پاکستان کے ایک اہل قلم نے یہ گپ ہانک کر تاریخ سازی کی دنیا میں ایک نیاریکارڈ قائم فرمایا کہ برطانوی ہند کی سنٹرل انٹیلی جنس کی روایت کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے 66