مذہب کے نام پر فسانہ

by Other Authors

Page 63 of 94

مذہب کے نام پر فسانہ — Page 63

کیا گیا کہ پادریوں نے ظلی نبی کا نہیں بلکہ مہدی اور مسیح کو پیدا کرنے کا منصوبہ پیش کیا تھا چنانچہ لکھا ہے۔پادریوں نے انگلینڈ جا کر رپورٹ پیش کی کہ مسلمانان عالم کا جذبہ جہاد اور اعلاء کلمۃ الحق کا جوش اسقدر ہے کہ ضروری ہے کہ اسے ختم کرنے کے لئے کسی مہدی اور مسیح کو پیدا کیا جائے۔کیونکہ مسلمانوں کا عقیدہ ہے کہ امام مہدی قرب قیامت میں ظہور پذیر ہوں گے۔مسیح ابن مریم آسمان سے نزول فرمائیں گے۔مسیح ہونے کا دعوی کرے اور جہاد کو حرام قرار دے۔اس سے مسلمانوں میں افتراق پیدا ہوگا اور ان کا جذبہ جہاد کمزور ہو جائے گا۔“ ۴۔حضرت بانی سلسلہ احمدیہ دعویٰ ماموریت سے قبل سیالکوٹ میں اپنی والدہ ماجدہ کی وفات تک رہے اور پھر مستقل طور پر قادیان تشریف لے آئے اور خاندانی روز نامچہ میں حضرت والدہ صاحب کی تاریخ وفات ۲ ذی الحج ۱۲۸۳ھ مطابق ۱۸ اپریل ۱۸۶۷ء) درج ہے مگر مدیر صاحب لولاک فیصل آباد کی تاریخ دانی کی داد دینی چاہئے کہ انہوں نے مفروضہ کہانی کو برحق ثابت کرنے کے لئے حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کو ۱۸۷۰ء میں قادیان کی بجائے سیالکوٹ میں مقیم بنادیا۔’صاحبزادہ صاحب لکھتے ہیں۔پنجاب کے گورنر نے اس کام کی ڈیوٹی ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کے ذمہ لگائی۔چنانچہ نبی کی تلاش کا کام شروع ہوا۔آخر قرعہ فال مرزا غلام 63