مذہب کے نام پر فسانہ

by Other Authors

Page 61 of 94

مذہب کے نام پر فسانہ — Page 61

7//////// /////////// جھوٹی کہانی کے اٹھائیس سال ترمیمات متضاد بیانات اور اضافے ) ہٹلر کے دست راست اور نازی حکومت کے وزیر نشر واشاعت گوبلز پاؤل جوزف (GOEBBELS PAUL JOSEPH) کا اصول یہ تھا کہ بڑے سے بڑے جھوٹ کو مختلف انداز میں دہراتے رہنا چاہئے تاکہ ذہنوں میں اتر جائے اور سچ نظر آنے لگے۔مگر احراری اور دیوبندی علماء کے نزدیک کیونکہ احیاء حق کے لئے جھوٹ کو وجوب کا درجہ حاصل ہو جاتا ہے اس لئے ان کا معیار کذب و افترا گوبلز سے بھی بہت بلند ہے۔یہی وجہ ہے کہ یہ حضرات پمفلٹ میں درج شدہ جعلی کتاب اور فرضی حوالے کو دستاویزی ثبوت کے کی حیثیت سے پیش فرمار ہے ہیں۔فانا لله وانا اليه راجعون - ع چه دلاور است دزدے کہ بکف چراغ دارد اور چونکہ پوری کہانی ہی سراسر جھوٹی اور بے بنیاد ہے۔اس لئے اسے اور زیادہ دلکش اور دلفریب بنانے کے لئے اس میں اضافوں اور ترمیموں کا سلسلہ برابر جاری ہے۔زیب داستان کرنے کی مہم سر کرنے کے لئے احراری قلم نے اب تک جو ز ور تحریر کی جولانیاں دکھائی ہیں اس کے بعض دلچسپ نمونے خاص توجہ کے لائق ہیں۔ا۔سات برس تک احراری مصنف یہ ڈھنڈورا پیٹتے رہے کہ ۱۸۷۰ء کی مشتر کہ برطانوی رپورٹ میں ایک ”حواری نبی کھڑا کئے جانے کی تجویز کی گئی مگر اپریل ۱۹۷۴ء میں یکا یک اس میں یہ اضافہ کیا گیا کہ اس رپورٹ کی روشنی میں خطرات کا حل یہ تجویز ہوا کہ 61