مذہب کے نام پر فسانہ — Page 59
///////// ////////////////////////////// حضرت امام جماعت احمدیہ کا حقیقت افروز تبصره حضرت امام جماعت احمد یہ سید نا خلیفتہ المسیح الرابع نے یکم فروری ۱۹۸۵ء کے خطبہ جمعہ کے دوران احرار کی فرضی کتاب اور جعلی حوالہ کا تذکرہ کرتے ہوئے فرمایا:۔ایک بھی نئی بات ایسی نہیں جو گزشتہ انبیاء کے متعلق نہ کہی گئی ہو اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے متعلق کہی گئی ہو۔اور بسا اوقات جو اعتراضات حضرت اقدس محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم پر کئے جاتے تھے وہی آپ کے عاشق صادق محبت کرنے والے پاکیزہ غلام پر بھی دہرائے جارہے ہیں۔چنانچہ حکومت پاکستان نے جو مزعومہ وائیٹ پیپر شائع کیا ہے اس میں بھی بہت زیادہ زور اس بات پر دیا گیا ہے کہ یہ انگریز کا خود کاشتہ پودا ہے اور انگریز کا بنایا ہوا نبی ہے چنانچہ ان کے الفاظ یہ ہیں کہ جدید تحقین نے ثابت کر دیا ہے کہ احمدیت انگریز کا خود کاشتہ پودا ہے جو برطانوی سلطنت کے مفادات کے تحفظ کی خاطر لگایا گیا۔وہ جدید تحقین کون سے ہیں؟ ان کا کوئی ذکر نہیں، ان کی تحقیق کیا بتاتی ہے؟ اس کا بھی کوئی ذکر نہیں بلکہ محض ایک فرضی الزام گھڑ کر پیش کر دیا گیا ہے لیکن طرز زبان ایسی اختیار کی گئی ہے جسے مغربی دنیا یا آج کل کے تعلیم یافتہ دوسرے لوگ عموماً قبول کر لیں کہ واقعی یہ ایک بڑی محققانہ زبان ہے کہ آج کے 59