مذہب کے نام پر فسانہ — Page 1
/////////// فن کذب طرازی کی شرعی بنیاد؟ مذہب کے نام پر فسانہ //////// فکر ونظر اور قول و فعل میں راست گوئی جملہ مذاہب عالم بالخصوص دین مصطفوی صلی اللہ علیہ وسلم کا شعار ہے۔مگر اس دور کا یہ بہت بڑا المیہ ہے کہ احراری اور دیوبندی علماء کے بعض اکابر نے یہ نظریہ قائم کر کے فن کذب طرازی کی شرعی بنیا درکھ دی ہے کہ بعض اوقات کذب صریح واجب ہو جاتا ہے۔چنانچه مولوی رشید احمد صاحب گنگوہی نے جنہیں حضرت قلب العالم ختم الاولیا دو المحد ثین، فخر النقباء والمشائخ حضرت عالی مادائے جہاں مخدوم الکل مطاع العالم قرار دیا جاتا ہے حسب ذیل فتوی دیا کہ:۔احیائے حق کے واسطے کذب درست ہے مگر تا امکان تعریض سے کام لیوے اگر نا چار ہو تو کذب صریح بوئے اسی طرح دیو بندی علماء شیخ الاسلام“ جناب مولوی حسین احمد صاحب مدنی کی رائے میں:۔جھوٹ بعض اوقات میں فرض اور واجب ہو جاتا ہے۔“۔بالکل یہی خیالات بانی جماعت اسلامی سید ابو الاعلیٰ صاحب مودودی کے ہیں۔چنانچہ وہ لکھتے ہیں۔راستبازی و صداقت شعاری اسلام کے اہم ترین اصولوں میں سے ہے اور جھوٹ اس کی نگاہ میں ایک بدترین برائی ہے۔لیکن عملی زندگی کی بعض ضرورتیں ایسی ہیں جن کی خاطر جھوٹ کی نہ صرف اجازت ہے بلکہ بعض 1