مذہب کے نام پر فسانہ

by Other Authors

Page 50 of 94

مذہب کے نام پر فسانہ — Page 50

///////// ///////////////////////////////// چودہواں جھوٹ چودھواں جھوٹ جسے چودھویں صدی کا سب سے بڑا جھوٹ کہا جائے تو مناسب ہوگا وہ یہ ہے کہ نام نہاد محافظین ختم نبوت“ کی طرف سے اپنی تحریرات و بیانات میں کھل کر اور اس پمفلٹ میں اشارہ اور بالواسطہ رنگ میں یہ پراپیگنڈا کیا گیا ہے کہ معاذ اللہ حضرت بانی سلسلہ احمدیہ نے جہاد کو منسوخ قرار دے دیا ہے۔یہ الزام اس بے مثال عاشق قرآن پر شرمناک بہتان ہے جس نے نسخ فی القرآن کے ناپاک عقیدے کو باطل ثابت کرتے ہوئے دنیا بھر میں یہ منادی کی کہ ”جو شخص اپنے نفس کے لئے خدا کے حکم کو ٹالتا ہے وہ آسمان میں ہرگز داخل نہیں ہو گا سو تم کوشش کرو جو ایک نقطہ یا شوشہ قرآن شریف کا بھی تم پر گواہی نہ دے تا ئم اس کے لئے پکڑے نہ جاؤ۔نیز فرمایا ' قرآن مجید خاتم الکتب ہے۔اس میں اب ایک شوشہ یا نفقہ کی کمی بیشی کی گنجائش نہیں ہے۔‘، ۶۳ اسی طرح فرمایا ” قرآن کا ایک نقطہ یا شوشہ بھی اولین اور آخرین کے فلسفہ کے مجموعی حملہ سے ذرہ سے نقصان کا اندیشہ نہیں رکھتا۔وہ ایسا پتھر ہے کہ جس پر گرے گا اس کو 66 پاش پاش کرے گا اور جو اس پر گرے گا وہ خود پاش پاش ہو جائے گا۔‘، ۱۴ جہاں تک آپ کے فتویٰ جہاد کا تعلق ہے بلاشبہ آپ کی ۱۸۹۸ء اور اس کے بعد کی جملہ کتب واشتہارات میں ان سب مسلم علماء ، زعماء اور مشاہیر کے ان تمام فتاوی کی توثیق کی گئی ہے جو ۱۸۵۷ء سے یہ واضح نظریہ پیش کر رہے تھے کہ موجودہ حالات میں اسلامی نقطہ صلى الله نگاہ سے حکومت وقت کے خلاف جہاد نا جائز اور حرام ہے۔اور آنحضرت خاتم الانبیاء علیہ 50