مذہب کے نام پر فسانہ — Page 43
آئے۔قائم رہے گا۔‘ ۲۸ مولانا ابوالکلام آزاد کا یہ حقیقت افروز تبصرہ زیر نظر پمفلٹ کی مفتریات سمجھنے کے لئے کافی ہے۔ختم نبوت اسلام اور اس کے مقدس جہاد سے غداری کی انتہا یہ ہے کہ احراری اور دیو بندی ملاں حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کے عظیم الشان مجاہدانہ کارناموں کا تو اعتراف کرنا گناہ سمجھتے ہیں مگر اسلام کے دشمن پادریوں مثلاً مسٹرا کبر مسیح، پادری ظفر اقبال پادری کے ایل ناصر اور ایچ اے والٹر کو اس لئے قلمی مجاہدین میں شمار کرتے ہیں کہ انہوں نے اسلام کے اس طرح نصیب جرنیل کے خلاف زہریلا اور نا پاک لٹریچر شائع کیا۔دوسری طرف پاک و ہند کے ایک مشہور پادری کے ایل ناصر ایم اے آنرز پرنسپل فیتھ تھیولاجیکل سمیزی گوجرانوالہ نے اپنی کتاب ”حقیقت مرزا بقلم خود ۵۰ کا انتساب مخالف احمدیت علماء کے نام سے کیا ہے اور ان کو ز بر دست خراج تحسین ادا کرتے ہوئے لکھا ہے کہ:۔میں اس مجموعہ کے مندرجہ ذیل علمائے کرام کے نام سے منسوب کرتا ہوں جنہوں نے مرزائیت کی حقیقت کو بے نقاب کر کے ہند و پاکستان میں مسیحیوں اور مسلمانوں کی نا قابل فراموش خدمت سر انجام دی ہے۔66 آگے پادری صاحب نے مسیحیوں کی ناقابل فراموش خدمت بجالانے والے سات علماء کرام کے نام لکھے ہیں جو یہ ہیں۔43