مذہب کے نام پر فسانہ

by Other Authors

Page 34 of 94

مذہب کے نام پر فسانہ — Page 34

میں ہزاروں لوگ جوق در جوق شامل ہو جائیں گے۔پھر جیسا کہ گزشتہ صفحات کے مطالعہ سے یہ ثابت شدہ حقیقت سورج کی طرح روشن ہو کر سامنے آچکی ہے کہ مفروضہ کمشن سے قبل ہی انگریزی حکومت ملک کے طول وعرض میں ایک مثالی امن و امان قائم کر چکی تھی اور پورا عالم اسلام برٹش انڈیا کے دار الاسلام ہونے اور انگریزی حکمرانوں کی شرعی اطاعت پر متحد ہو چکا تھا اور ان کے خلاف جہاد کو حرام تصور کرتا تھا۔لہذا سوچنے کی بات SOME THING TO PONDER) المسلمين (OVER یہ ہے کہ برطانوی حکومت کو استحکام بخشنے کا جو دینی فریضہ خلیفہ تر کی مرکز اسلام مکہ معظمہ کے مفتیان عظام امیر افغانستان برطانوی ہند کے چوٹی کے دیو بندی اہل حدیث اور حنفی علماء کرام بہاولپور بھوپال رام پور اور حیدر آباد دکن کے وفادار مسلم حکمران اور پنجاب کے بہت سے نامور اور ممتاز مسلمان خاندان کمال خوبی اور کامیابی سے انجام دے چکے تھے۔اس کے لئے برسوں بعد کسی شخص کو ظلی نبی بنا کر کھڑا کرنے کی ضرورت ہی کیا تھی۔؟؟؟ گیارہواں جھوٹ پادری صاحبان کی مفروضہ رپورٹ کے آخری الفاظ یہ بتائے گئے ہیں۔اب جب کہ ہم برصغیر کے چپہ چپہ پر حکمران ہو چکے ہیں اور ہر طرف امن و امان بھی بحال ہو گیا ہے تو ان حالات میں ہمیں کسی ایسے منصوبہ پر عمل کرنا چاہئے جو یہاں کے باشندوں کے داخلی انتشار کا باعث ہو۔66 34