مذہب کے نام پر فسانہ

by Other Authors

Page iv of 94

مذہب کے نام پر فسانہ — Page iv

بسم الله الرحمن الرحيم پیش لفظ مخالفین احمدیت نے جماعت کی روز افزوں ترقی کو دیکھتے ہوئے ہندوستان میں بھی مخالفت کی نئی لہر پیدا کی ہے اگر چہ جماعت کے متعلق اٹھائے جانے والے تمام تر اعتراضات وہی پرانے ہیں جن کو سو سال سے مخالفین احمد بیت اٹھاتے آرہے ہیں جن کے جوابات بھی جماعت کی طرف سے بار ہا مرتبہ شائع ہوئے ہیں۔اس مخالفت کی نئی لہر میں جمعیت العلماء ہند کے صدر جناب اسعد مدنی صاحب نے جماعت احمدیہ کو انگریزوں کا کاشت کردہ پودا ثابت کرنے کے لئے ایک نیا شوشہ یہ اٹھایا ہے کہ پادریوں کی رپورٹ پر ایک انگریز نے ہندوستان کے چار اشخاص کا انٹر ویولیکر اُن میں سے حضرت مرزا غلام احمد صاحب قادیانی کو مسلمانوں میں انتشار پیدا کرنے کے لئے چنا۔اس کے لئے انہوں نے شورش کاشمیری کے حوالہ سے نیز ” بھٹو اور قادیانی مسئلہ کے حوالہ سے یہ بات پیش کی ہے۔اس افسانہ کی بنیاد مئی ۱۹۷۷ء میں سرگودھا میں پڑی تھی۔مؤرخ احمدیت محترم مولانا دوست محمد صاحب شاہد نے اس باطل افسانہ کا مکمل پوسٹ مارٹم کیا ہے جس کو ’مذہب کے نام پر فسانہ " کے عنوان سے کتابی صورت میں 1997 میں قادیان سے شائع کیا گیا ہے واقعی محترم موصوف کی یہ گراں قدر خدمت قابل تحسین ہے۔نظارت نشر واشاعت اس کتاب کو من وعن دوبارہ شائع کر رہی ہے تا کہ افراد جماعت اور حق آشنا علماء شر کی گھنونی چالوں سے آگاہ ہو سکیں۔خدا تعالیٰ اسے بہتوں کے لئے ہدایت کا موجب بنائے۔آمین۔ناظر نشر واشاعت صدر انجمن احمد سه قادیان