مضامین ناصر

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 29 of 239

مضامین ناصر — Page 29

۲۹ اپنے دشمنوں کے مقابلہ کے لئے قرآنی خزانہ ان گنت آسمانی دلائل کا حامل ہے۔میں نے مندرجہ بالا پندرہ علامات صرف بطور نمونہ لکھی ہیں۔میں سمجھتا ہوں۔ایک عقلمند انسان کے لئے منافقین کی شناخت کے لئے یہ پندرہ قرآنی دلائل کافی ہیں۔مومنانہ رحمت کے ماتحت میں ان نئے منافقین اور ان کے ساتھ پرانے منافقین سے بھی یہی کہوں گا کہ اب بھی تو بہ کر لیں۔کہ سچی توبہ بارگاہ ایزدی میں ضرور قبول ہوتی ہے۔اور کوشش کریں کہ آپ إِلَّا الَّذِيْنَ تَابُوا وَ أَصْلَحُوْا وَاعْتَصَمُوا بِاللهِ وَ اَخْلَصُوا دِيْنَهُم لِلَّهِ (النساء : ۱۴۷) کے مصداق نہیں۔نہ کہ مسیح موعود علیہ السلام کے اس شعر کے مصداق کہ ے عقل پر پردے پڑے سو سو نشاں کو دیکھ کر نور سے ہو کر الگ جایا کہ ہوویں اہل نار اخبار الفضل قادیان دارالامان - ۸ ستمبر ۱۹۳۷ء صفحه ۴ تا ۹) ☆ ☆☆