مضامین ناصر — Page 88
۸۸ جلسہ سالانہ کے لئے رضا کاروں کی ضرورت مہمان نوازی حفاظت خاص اور پہرہ کے انتظام کے لئے اپنے نام پیش کریں احباب جماعت نے آج مورخہ ۲۰ / دسمبر ۱۹۵۱ء کے الفضل میں حضرت ایدہ اللہ تعالیٰ کا خطبہ ملاحظہ کیا ہو گا۔جس میں حضور نے باہر کی جماعتوں سے مہمان نوازی کے کام کے علاوہ صرف حفاظت کے کام کے لئے اڑھائی صد رضا کا ر طلب کئے ہیں۔یہ تعداد بڑی آسانی سے مہیا ہو جائے گی۔مگران رضا کاروں کا جلد سے جلد ربوہ پہنچنا ضروری ہے۔نیز جہاں تک ممکن ہو بذریعہ تار اس کی اطلاع دفتر مرکز یہ خدام الاحمد یہ ربوہ بھیجی جانی چاہیے۔اس بات کا خاص طور پر خیال رکھا جائے کہ رضا کار ہر لحاظ سے اپنے کام کے اہل ہوں اور وہ شرائط پوری کرتے ہوں جن کا ذکر حضور نے فرمایا ہے۔جس کے لئے حضور کا ارشاد حضور کے اپنے الفاظ میں پیش ہے۔اگر ایسے دوست بطور رضا کاراپنی خدمات پیش کر سکیں۔جو پہلے بھی اس قسم کے کام کرتے رہے ہیں تو کام زیادہ سہولت سے ہو سکے گا۔ہمیں جلسہ سالانہ کے موقع پر مہمان نوازی کے فرائض سرانجام دینے والے کارکنان کی بھی ضرورت ہے۔ان کا کام یہ ہوگا کہ وہ آنے والے مہمانوں کو کھانا کھلائیں اور ان کی مہمان نوازی کریں۔پس دوستوں کو میں تحریک کرتا ہوں کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں اپنے آپ کو خدمت کے لئے پیش کریں۔اور باہر کی جماعتوں سے بھی میں خواہش کرتا ہوں کہ وہ بھی اس خدمت کے لئے اپنے آپ کو پیش کریں۔۔اس کے علاوہ جلسہ سالانہ کے موقع پر حفاظت اور نگرانی کا کام بھی بڑا اہم ہوتا ہے اور آج کل کے حالات کے لحاظ سے تو وہ اور بھی اہم ہو گیا ہے پس میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ جماعتیں موزوں خدام کا انتخاب کر کے ان کے نام خدام الاحمدیہ کے دفتر مرکزیہ میں پیش کریں تا کہ یہاں آنے پر ان کو